23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:3
وہاڑی:بارات واپس لیجانے والے لالچی لڑکے والوں کوغلطی کااحساس
اے آر وائی - وہاڑی میں موٹر سا ئیکل کی فرمائش پوری نہ ہونے پر بارات واپس لے جانے والے دلہا کوغلطی کا احساس ہوگیا، دوبارہ سہرا باندھ کر بارات لے آیا۔ دلہن کے ماں باپ خوشی سے نہال ہوگئے۔
وہاڑی کے زکریا ٹاؤن کے رہا ئشی معذور محمد حنیف کی بیٹی رضیہ بی بی کی بارات گز شتہ رو ز آئی۔ نکاح کے بعد لڑکے والو ں کی جا نب سے جہیز میں موٹرسائیکل کا مطالبہ سا منے آگیا۔ لیکن لڑکی کے غریب ماں باپ یہ فرما ئش پوری نہ کرسکے۔ تو بارات دلہن کو لیے بغیر لو ٹ گئی، میڈ یا میں خبر نشر ہونے اور عمائدین کی مداخلت پر دلہا کو اپنی غلطی کا احسا س ہوگیا۔
اس موقعہ پر لڑکی کے والدین اور عزیزواقارب کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔ لڑکی کے والد محمد حنیف اور والدہ اختر بی بی نے کہا کہ وہ خدا کی شکر گزار ہیں کہ اُن کی لڑکی اپنے گھر کو سدھاری ہے ۔دلہا شوکت علی نے کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔