23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:36
چکرا گوٹھ:گواہان نے کامران مادھوری کے ساتھیوں کو شناخت کرلیا
اے آر وائی - کراچی کی مقامی عدالت نے چکرا گوٹھ کیس میں گرفتارملزمان کامران مادھوری کے ساتھیوں کی شناخت استغاثہ کے گواہان سے کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حلیم احمد کے روبرو پولیس نے ملزمان مشتاق قطری، شاہ جہاں بنگالی، علا ؤالدین اور جبار علی کو پیش کیا تھا۔ عدالت کے سامنے استغاثہ کے 5 گواہان نے چاروں ملزمان کو شناخت کیا۔ عدالت نے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔