23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:27
کراچی: نجی بینک مین 40لاکھ روپے کی ڈکیتی
اے آر وائی - کراچی میں ڈاکو گلشن اقبال کے علاقے میں واقع بینک سے 40لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حسن اسکوائر کے قریب واقع بینک میں چھ مسلح افراد داخل ہوئے جنھوں نے بینک میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا کر 40لاکھ روپے لوٹ لئے۔
فرار ہونے والے ڈاکو لوٹی ہوئی رقم سمیت بینک کے گارڈ سے اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان بینک میں سات منٹ تک موجود رہے اور سوزوکی گاڑی میں فرار ہوگئے۔