23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:45
لاہور میں غیرت کے نام پر دو خواتین قتل کردی گئیں
اے آر وائی - لاہور میں غیرت کے نام پر نوجوان نے والدہ اور بہن کو قتل کردیا۔ کاہنہ کے علاقے میں عابد نے 22 سالہ بہن عائشہ اور 50سالہ والدہ ارشاد پر فائرنگ کی۔
والدہ تو موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ عائشہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال لایاگیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔