23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:18
کراچی:شاہ لطیف تھانے کی حدود میں کارمیں پراسراردھماکا
اے آر وائی - کراچی میں شاہ لطیف تھانہ کی حدود میں عبداللہ گوٹھ کے قریب ایک کار میں پر اسرار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دورتک سنائی دی ، البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شاہ لطیف پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ کار کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے بعد زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔ پولیس نے ابراہیم نامی ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔ البتہ کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔