24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:55
شمالی بلوچستان میں سردی بڑھ گئی
اے آر وائی - وادی کوئٹہ اورشمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں اور سردی بڑھ گئی ہے۔ سائبیریا میں برفباری شروع ہونے کے بعد وادی کوئٹہ میں بھی سردی بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت کم سے کم تین اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب بیالیس فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،قلات اورژوب میں موسم سرد اور جزوی طور پرابرآلود رہنے جبکہ سبی، نصیرآباد اورمکران ڈویژنز میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔