24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:19
ملتان: پلاسٹک کے کارخانے میں آتشزدگی
اے آر وائی - ملتان میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے سامان اور دو کاریں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ قریبی مکان متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا۔
خوشحال کالونی میں واقع فیکٹری میں آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی جس نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں پلاسٹک بیگز تیار کیئے جاتے تھے۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی مشینری اور سامان سمیت 2 کارِیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔
یکٹری مالک کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، کارخانے میں اس وقت مزدور نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔