24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:55
ملتان ریلوے اسٹیشن کی ایک بار پھر بجلی کاٹ دی گئی
اے آر وائی - ملتان ریلوے اسٹیشن کی بجلی ایک مرتبہ پھر بل ادا نہ کرنے پر کاٹ دی گئی ہے۔ جس کے بعد پانی بھی نایاب ہوگیا ہے۔ واپڈا نے بل ادا نہ کرنے پر ملتان ریلوے اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی ہے اور دو روز سے بجلی بند ہے۔
بجلی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی بھی رک گئی ہے۔ مسافروں اور اسٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے ملازمین اور مسافروں نے وزیراعظم پاکستان سے بجلی بحال کرانے کی اپیل کی ہے۔