تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

خانیوال: پیرو وال میں زہریلی شراب پینے سے14 افراد جاں بحق

اے آر وائی - پیرو وال میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سےچودہ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا۔



پیرووال کی نواحی آبادی جناح کالونی میں عبدالغفور نامی شخص کی شادی تھی جس میں بیس سے پچیس لوگوں نے ملکر محمد علی کمبو اور گوپا نائی سےزہریلی شراب خریدی ۔زہریلی شراب کو پیتے ہی شادی میں تمام افراد کی حالت بگڑ گئی جبکہ چودہ افراد جاں بحق ہو گئے۔



جاں بحق ہونیوالوں میں شراب فروخت کرنے والا شخص گوپا نائی بھی شامل ہے۔ پولیس کی کارروائی میں دو شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جس میں شراب فروخت کرنیوالا شخص محمد علی کمبو بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.