25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:47
لاہور: اسلام پورہ میں فائرنگ سے تین فیکٹری ملازم ہلاک
اے آر وائی - لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں تین فیکٹری ملازمین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، تینوں مقتولین آپس میں رشتے دار تھے ۔
مقتولین خضر حیات، اقبال اور علی حیات کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح کارخانے جانے کے لئے گھر سے نکلے تھے ۔ دشمنی پر تہرے قتل کا یہ واقعہ اسلام پورہ کے اکرام باغ کے قریب پیش آیا ۔ مقتولین آپس میں رشتے دار بتائے جارہے ہیں۔