تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:38

خیرپور: پولیس مقابلہ میں اشتہاری ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - خیرپور کے قریب پیرجو گوٹھ کے قریب کچے کے جنگلات میں پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو ہمت ناریجو پیر جو گوٹھ کے قریب واردات کے ارادے سے موجود ہے جس پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہمت ناریجو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔



پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت کی جانب سے ڈاکو ہمت ناریجو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.