25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:11
کراچی، لوٹ مار میں ملوث حاضر سروس پولیس اہلکار گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے لوٹ مار میں ملوث حاضر سروس پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا جو پہلے بھی نو مقدمات میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔
پولیس اہلکار عبد المجید ولد کالو خان کو نورانی چورنگی کے قریب لوٹ مار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔
ملزم دس سال قبل بھرتی ہوا اور پولیس کوارٹرز میں ہی اس کی رہائش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی واردات میں ملوث نہیں ۔ملزم اس سے قبل نو مرتبہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے تاہم اس کے رحم دل افسران نے ہر دفعہ جیل سے آنے پر اسے خوش آمدید کہا اور دوبارہ بحال کر دیا ۔