تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:5

جئے سندھ تحریک بدامنی کیخلاف مہم چلائے گی

اے آر وائی - جئے سندھ تحریک کے رہنماڈاکٹر صفدر سر کی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن امان ،دہشت گرد ی اورملازمتوں سمیت دیگر معاملات میں ناانصافیوں کے خلاف عوامی مہم چلائینگے۔



سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سندھیوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اور یہاں ذولفقارآباد کے نام سے غیر سندھیوں کو آباد کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ،سندھ میں اس



وقت بھوک ،بدامنی اور دہشت گردی اپنے عروج پر ہے اورخاص طور پر اندرون سندھ کی عوام موجودہ حکومت میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید کوئی نیا نظام قبول نہیں کریں گے۔ ان کہنا تھا کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز ستائیس نومبر کو سندھیوں کے حقوق کے لئے ریلی نکال کر کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.