27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 11:32
کراچی : رواں سال آٹھ ہزارسے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے
اے آر وائی - کراچی میں رواں سال کے دوران پولیس نے8852ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ51پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
سندھ پولیس کے مطابق آئی جی مشتاق شاہ کو پیش کی گئی رواں سال کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ ، ویسٹ اور ساوتھ زون سے پولیس نے 401 پولیس مقابلوں میں8852 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ70ملزمان مارے گئے۔ یکم جنوری سے چوبیس نومبر تک 697ڈکیت گروہ ختم کئے گئے جبکہ ملزمان سے 132کلو دھماکہ خیز مواد، 394 گرنیڈز،4راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔