27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:32
راجن پور: بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی
اے آر وائی - گزشتہ رات راجن پور میں بس اور ٹرک کے تصادم میں جاں بحق ہونے والی تعداد بارہ ہو گئی ہے جبکہ اب بھی چالیس سے زاہد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
گزشتہ رات ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی بس کو راجن پورکے مقام پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اوور ٹیک کرتے ہوئے سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی تھی ۔ اندھیرے کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور رات گئے تک زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو روجھان اور کشمور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔