27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:10
کراچی : بیوی کوگھر نہ بھیجنے پر داماد نے ساس کو ماردیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں شوہر نے بیوی کو واپس گھر نہ بھیجنے پر فائرنگ کردی جس سے ساس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سالا اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاسی گوٹھ میں پیش آیا، جہاں حب کا رہائشی اسلم جب بیوی کو واپس گھر لینے پہنچا تو سسرالیوں کے انکار پر تیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے اس کی ساس صاحب بی بی جاں بحق ، اہلیہ خورشیدہ بی بی اور سالا راشد زخمی ہوگیا ۔ جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد ملزم اسلم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔