تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 18:42

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے اور جو افسران اور اہلکار چھٹی پر ہیں انکی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئیں ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12گھنٹے کے اندر اپنے دفتر میں رپورٹ کریں اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے کسی پولیس افسر اور اہلکار کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.