تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:42

لاہور: وحدت روڈ سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد

اے آر وائی - پولیس نے لاہور کے علاقے وحدت روڈ سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے انہیں فون کرکے اطلاع دی کہ نامعلوم افراد گلی میں ایک نوجوان کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔



اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انہیں رات گئے گلی میں آگ نظر آئی جب لوگوں نے آگ بجھائی تو پتہ چلا کہ جلنے والے کپڑوں کے نیچے ایک 26 سالہ نوجوان کی لاش پڑی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.