28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:9
کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک
اے آر وائی - آج صبح کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے عامراورماجد پرگھرکے قریب ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماجد موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ عامرہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نالاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
مقتولین کی لاشوں کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول عامر گھرکے قریب ہی چپس کا ٹھیہ لگاتا تھا جبکہ ماجد اسکول وین ڈرائیور تھا۔