تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:15

بارہ دن تک اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی لگادی ہے، منظور وسان

اے آر وائی - صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی کا دورہ کیا اور نمائش پر فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کے احکامات جاری کر دئے۔



صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نمائش پر ہنگامہ آرائی کے دوران اکیاون افراد کو حراست میں لیا گیا ہے. محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بارہ دن تک اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی انکوائری کے لئے آئی جی سندھ کو احکامات جاری کردئے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر امن کی کوششوں کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.