29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:43
کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشتگرد گرفتار
اے آر وائی - کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم جند اللہ کے پانچ دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم جند اللہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف علاقوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں اور ملزمان کو سٹی کورٹ سے فرار کرانے میں بھی ملوث ہیں۔