30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:25
لاہور: واپڈ انے فیکٹری سے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی، مقدمہ درج
اے آر وائی - لاہور میں لیسکو نے فرنس فیکٹری سے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی۔ لائن مین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیکٹری مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انڈسٹریل ایریا میں واقع لیاقت فرنس فیکٹری سے لیسکو نے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی بجلی چوری پکڑی جو گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن سے چوری کی جارہی تھی ۔ فیکٹری کی بجلی کا کنیکشن منقطع کردیا گیا جبکہ فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔