30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:11
جہانیاں، ٹریفک حادثہ، 2ہلاک15 زخمی
اے آر وائی - جہانیاں میں مسافر ویگن درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو خواتین جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
مسافر ویگن جہانیاں شہر سے نواحی علاقہ دلو موڑ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس سےصغراں بی بی اور بشیراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔