3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:37
راولپنڈی:چکلالہ اسکیم تھری سے ریٹائرڈ کموڈور کی لاش برآمد
اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ چکلالہ اسکیم تھری سے ائرفورس کے ریٹائرڈ کموڈور رحمت اللہ کی لاش ملی ہے۔ انہیں جسم اور سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کرایا۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ قتل دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار دیا ہے۔ ریٹائرڈ کموڈو رحمت اللہ کے ایک رشتے دار ونگ کمانڈر ہیں ان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔