3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:4
کراچی،ائیرپورٹ رن وے پر گاڑیوں میں تصادم
اے آر وائی - کراچی قائد اعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے پر پی آئی اے کیٹرنگ کی گاڑی مقررہ رفتار سے زائد پر چلائی جا رہی تھی ، سی اے اے کی جانب سے گاڑی کو روکنے کی کوشش میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں پی آئی اے کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کیٹرنگ کی گاڑی رن وے پر تیز رفتاری سے جاری رہی تھی کہ سی اے اے ویجیلنس کی گاڑی نے اس کا پیچھا کیا جس کے نتیجے میں تصادم ہو گیا، تاہم رن وے پر طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب سی اے اے کی ویجیلنس ٹیم نے پی آئی اے کی پراسرار طور پر غائب ہونے والی گاڑی کو بازیاب کرالیا اور گاڑی کے ڈرائیور نسیم کو حراست میں لے کر اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا ہے دوسری جانب سی اے اے کے ڈی جی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔