تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

کراچی:فائرنگ سے دو افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں مذہبی اور کالعدم جماعت کے دو کارکنان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا ۔



قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی پر فیاض نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور اس کوذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا ۔ مقتول کے بھائی کو سزائے موت ہوچکی ہے اور ان کا خاندانی جھگڑا چل رہاہے جبکہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے شاہد رضا کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کی رنجش معلوم ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.