تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:19

کراچی: محرم کے مرکزی جلوس کے راستوں کو سیل کردیاگیا

اے آر وائی - کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیاگیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکورڈ نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے دکانوں کی تلاشی لی ۔



ایس ایس پی ساؤتھ نعیم شیخ کے مطابق نمائش چورنگی سے حسینیاں ایرانیاں امام بار گاہ تک چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ جنہیں اسپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مدد حاصل ہوگی، اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کے راستوں کی عمارتوں پر بھی تعنیات کیے جارہے ہیں ۔



پولیس کے مطابق جلوس کی لائیو مانیٹرنگ کےلیے خصوصی گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس اور اطراف کے علاقوں کی مانٹرنگ بھی کرے گی ، ایس ایس پی نعیم شیخ کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تین خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.