4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
کوئٹہ میں فوج بھی بلائی جاسکتی ہے، سیکریٹری داخلہ بلوچستان
اے آر وائی - کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پرچار کنٹرول روم قائم کردیئے گئے۔ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں میں اسلحہ لانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔
کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری داخلہ نصیب اللہ خان بازئی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت سات صوبے کے سات اضلاع میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔
سیکریٹری داخلہ کاکہنا تھا کہ عزاداری جلوسوں میں اسلحہ لانے کی سخت ممانعت ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔