4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:29
لاہور: گلشن اقبال میں ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
اے آر وائی - لاہور میں گلشن اقبال نشترپارک کے علاقے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ نشترپارک میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کار کو روک کر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے پہنچنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ سے مسلح افراد کا اپنا ہی ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دو فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے لی۔