4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:46
پشاور : سخت سیکیورٹی انتظامات ، شہر کوسیل کردیاگیا
اے آر وائی - پشاورمیں آٹھویں محرم الحرام کے سلسلے میں علم اورزوالجناح کے ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیےگیے ہیں۔
آٹھ محرم کے سلسلے میں صدراورقصہ خوانی کی امام بارگاہوں سے مرکزی ماتمی جلوس برآمدہونگے جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے واپس انہی امام بارگاہوں پر اختتام پذیرہو نگے ۔
آٹھ محرم کے سلسلے میں شہربھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کوسیل کردیاگیاہے۔ جلوس کی گزرگاہوں کوبی ڈی ایس سے کلیر کیاجائے گاجبکہ پولیس اہلکاروں کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔