تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:5

لاہور: دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے رینجرز کی تربیتی مشقیں

اے آر وائی - محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں فلیگ مارچ اورتربیتی مشقوں کا انعقا دکیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔



مشقوں میں رینجر ز کے جوانوں نے تربیتی مظاہرہ کیا۔ ان مشقوں کا مقصد دہشتگردوں کی طرف سے کسی عمارت یا جلوس پر حملے کی صورت میں ان سے نمٹنا تھا۔ محرم الحرام کے دوران گیارہ سو سے زائد رینجرز جوان پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسر ے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے تعینات ہونگے جن میں سے چارسو سے زائد جوان صرف لاہور میں تعینات ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.