تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:29

پشاور:جلوس کی ویڈیو بنانے والے3مشتبہ افراد زیرحراست

اے آر وائی - پشاور صدر کے ماتمی جلوس میں مو بائل ویڈیو بنانے والے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نویں محر م الحرام کا ماتمی جلوس پشاور کینٹ کی امام بارگاہ حسینیہ ہال سے بر آمد ہوا۔



اس موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات تھے جلوس اپنی گزرگاہوں سے رواں دواں تھا کہ کنٹو نمنٹ پلازہ سے پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پلازہ کے چوکیدار اور پلازہ میں آنے والے دو مہمان مو بائل سے جلوس کی وڈیو بنارہے تھے جس کی وجہ سے انھیں حراست میں لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.