5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:40
داتاگنج بخش کے مزارکاغسل، شہبازشریف نے سعادت حاصل کی
اے آر وائی - لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار کے غسل کی تقریب منعقد کی گئی۔ مزار کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور سینٹر اسحاق ڈار نے غسل دیا۔
حضرت داتا گنج بخش کے مزار کے غسل کی تقریب میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مزار کو غسل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ مزار کے غسل کی تقر یب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور مزار کے تمام راستوں سے آنے والوں کی تلاشی لی گئی۔