تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:21

کوئٹہ چمن شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم ، 8 جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر سرانان کے قریب مسافر بس اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آ ٹھ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے ۔



لیویز حکام کے مطابق گلستان سے کوئٹہ جانے والی بس سرانان کے مقام پر کوئٹہ سے چمن جانے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی افراد موقع پر ہی چل بسے ۔جبکہ بعض زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔



زخمی ہونے والے بائیس افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جنہیں کوئٹہ کے بی ایم سی اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ حادثے کے ذمہ دار بس اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.