7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:16
کراچی میں موٹرسائکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی
اے آر وائی - حکومت سندھ نے کراچی میں موٹرسائکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی اٹھانے کا اعلان صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ حکومت نے محرم الحرام مین امن وامان قائم رکھنے کے لیے موٹرسائکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔