7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:41
کراچی:انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے والے طلباء کا احتجاج
اے آر وائی - کراچی میں انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے والے طلباء نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن پرچوں میں وہ فیل ہوئے ہیں ان کی د وبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کی کاپیاں پہلے ہی چیک کی جاچکی ہیں جن میں یہ تمام امیدوار فیل ہوچکے ہیں لہذا طلبہ احتجاج کے بجائے دوبارہ امتحانی فارم جمع کرکے امتحان کی تیاری کریں۔