تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:50

لاہور : عمارت منہدم ہونے سے تین افراد دب گئے

اے آر وائی - لاہور کے علاقے شاد باغ میں عمارت منہدم ہونے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔



ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں تین منزلہ زیر تعمیرعمارت اس وقت گر گئی جب وہاں مزدور کام کر رہے تھے۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر چار افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آخری اطلاعات تک تاحال تین افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.