7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:41
لاہور:زیرتعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے4افراد شدید زخمی
اے آر وائی - لاہور کے علاقے بند روڈ میں زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ شادباغ کے قریب واقع اس عمارت کی تعمیر دو ماہ سے جاری تھی اور مزدور عمارت کی دوسری منزل کا کچھ حصہ گرا رہے تھے کہ اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی اور چار مزدور عمارت کے ملبے تلے دب گئے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کو باہر نکال کر میو اسپتال پہنچا یا جہاں چاروں افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔اہل علاقہ کی جانب سے عمارت میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ عمارت کا مالک شہباز نامی مطالبے کے باوجود میڈیا کو گرنے والی عمارت کا نقشہ نہ دکھا سکا جبکہ علاقہ ٹی ایم او نے بھی موقف دینے سے انکار کردیا۔