8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:50
مظفرگڑھ: چوک سرور شہید کےقریب حادثہ،7 افراد جاں بحق
اے آر وائی - مظفرگڑھ میں چوک شہید سرور کے قریب لیہ سے ملتان جانے والی مسافر وین تیز رفتار کے باعث گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان اور کوٹ ادو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شامل ہیں جو کہ ملازمت پیشہ تھے اور اپنی ڈیوٹیوں سے گھروں کو روانہ ہوئے تھے ۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتار کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔