8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:23
لاڑکانہ: شہریوں نے دوڈاکو ہلاک کردئیے
اے آر وائی - لاڑکانہ میں گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مالک مکان جاں بحق اور اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ دو ڈاکو بھی مارے گئے۔
واقعات کے مطابق پانچ مسلح افراد غوث بخش سندیلو نامی شخص کے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کرلوٹ مار شروع کردی۔ مالک مکان کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ مدد کیلیے پہنچے تو ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو نامعلوم ڈاکوؤں سمیت مالک مکان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔