8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:23
میرپورخاص: نجی جیل پرچھاپہ ، 18 محنت کش بازیاب
اے آر وائی - میرپورخاص عدالت کے حکم پر ٹنڈو جان محمد پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 18 محنت کش بازیاب کرالیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں درخواست گذار کیول کولہی نے استدعا کی تھی کہ متعلقہ زمیندار ان سے جبری طور پر مشقت کرواتا ہے اور اجرت بھی نہیں دیتا جبکہ کہیں آنے جانے کی بھی اجازت نہیں دے رہا ۔ پولیس نے تمام محنت کشوں کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کیا۔ جس کے بعد عدالت نے تمام افراد کو آزادانہ زندگی گذارنے کی اجازت دے دی۔