تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:41

کراچی :اسٹیل ٹائون سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں دو خواتین کی لاشیں نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو ایدھی سرد خانے رکھوادیا ہے۔



اسٹیل ٹاؤن کے علاقے دادو سالار گوٹھ سے دو خواتین کی لاشیں ملیں جن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کی عمریں چالیس سال کے قریب ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروالیا گیا ہے، شبہ ہے کہ دونوں خواتین کو ذاتی جھگڑے کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.