8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:32
جڑانوالہ : پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 6 زخمی
اے آر وائی - جڑانوالہ میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی قتل جبکہ دو بھائیوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جرانوالہ کے گاؤں چک نمبر 99 کے رہائشی ارشاد نے اپنے پڑوسی قیوم سے پلاٹ5 لاکھ روپے میں خرید کر مکان کی تعمیر شروع کردی ،جس پر قیوم کے بھانجوں نے اپنے ساتھیوں سے ملکر ارشاد کے بیٹوں پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ارشاد کا بیٹا آصف موقع پر دم توڑ گیا جب کہ اس کہ دو بیٹوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے ۔