8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:41
ڈبل شاہ کیس کے 625متاثرین کو 48کڑور روپے کے چیک تقسیم
اے آر وائی - نیب پنجاب نے ڈبل شاہ کیس کے 625متاثرین کو 48کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ لاہور اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پرقائم مقام ڈی جی نیب کا کہنا تھا، کہ لوگ راتوں رات امیر ہونے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اسطرح ان سے فراڈ کا ہی شکار ہونگے وہ امیر نہیں ہونگے ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈبل شاہ نے اپنا بکنگ سسٹم بنایا ہوا تھا، جس کے تحت اس نے نو ارب 91 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا ۔ نیب پنجاب اب تک پونے دو ارب روپے کی ادائیگی کر چکا ہے اور آئندہ 650 متاثرین کو36 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گا۔