8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:17
ساہیوال ،غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
اے آر وائی - ساہیوال تھانہ غلہ منڈی کی حدود عنایت کالونی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل جبکہ بہنوئی کو شدید زخمی کردیا۔
بشری بی بی نے منظور کے ساتھ پسند کی شادی کر لی، جس کا اس کے خاندان والوں کو رنج تھا۔ بشریٰ بی بی کے 16 سالہ بھائی عارف نے بشریٰ بی بی کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے اس کی بہن جاں بحق جبکہ ملزم کا بہنوئی منظور احمد شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا جبکہ ملزم عارف کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔