8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:23
خانیوال:نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی
اے آر وائی - خانیوال میں عاشق نے محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی کے گھر والوں کے تشدد کے باعث نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خانیوال کے نواحی علاقے کا رہائشی نوجوان شیری اپنی محبوبہ کرن کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو رہا تھا کہ لڑکی کے گھر والے موقع پر پہنچ گئے۔ جن کو دیکھ کر شیری نے کرن کو گولی مار کر قتل کر دیا اور خود کو بھی گولی مار لی ۔ لڑکی کے گھر والوں نے زخمی شیری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔