9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:42
نیٹو کے خلاف جے سالک کا انوکھا مظاہرہ
اے آر وائی - ورلڈ مائینارٹیزالائنس کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیرجے سالک نے نیٹو حملے کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے نیٹو کے پاکستان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے امن کے عالمی نشان پر لٹک کر نیٹو حملے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے24جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ امریکی حکومت اور نیٹو دنیا کا امن تباہ کر رہے ہیں۔ نیٹو کا ملکی خود مختاری پر حملہ ہماری غیرت پر حملہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا کوئی بھی ملک ہم امن کے حوالے سے بہتر کردار ادا کریں گے۔ بون کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا ملکی خود مختاری کے مفاد میں تھا اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔