10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:24
کراچی: مختلف واقعات کے دوران 4افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق ڈالمیا کے قریب گلشن جمال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ہلاکت کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور راشد منہاس روڑ پر ٹریفک بند کردی۔
سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو ا۔ ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کا کارکن زخمی ہوا جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔ بن قاسم گھکھڑ پھاٹک کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔ جمشید کوارٹرز اور لیاری ٹمبر مارکیٹ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ سہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔