تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:33

کارو کاری کے خاتمےکے لئےاقدامات کئے جائیں گے،نادیہ گبول

اے آر وائی - صوبائی وزیر انسانی حقوق نادیہ گبول نے کہا ہے کہ رواں سال انسانی حقوق کی 14929شکایات سامنے آئی ہیں ۔



مقامی ہوٹل میں ڈائریکٹر ہیومن رائٹس حکومت سندھ کے تحت ہونے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ایک نشست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں سندھ میں کاروکاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگہ سسٹم غیر قانونی ہے۔



انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ خواتین کے حقوق پامال کئے جاتے ہیں دیہی علاقوں میں جرگہ اور وڈیروں سسٹم کے باعث اکثر زیادتی کے کیسز رپورٹ نہیں کئے جاتے۔ اس کے تدارک کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.