10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:51
شجاع آباد :23روزگزرگئے،2مغوی بہنوں کوبازیاب نہ کرایا جا سکا
اے آر وائی - شجاع آباد شادی کے گھر میں صف ماتم۔ اغواء کی جانے والی دو بہنوں کو پولیس 23روز گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ کراسکی۔
والدین کی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بچیوں کو بازیاب کرانے کی اپیل۔ خان گڑھ روڈ کی رہائشی بہنیں سات سالہ حمیرا اور آٹھ سالہ رمشا اپنے بھائی اور بہن کی شادی پر محلے میں مہندی کا بلاوہ دینے کیلئے گھر سے نکلیں اور پھرواپس نہ آسکیں۔ والدین اوراہل محلہ کی کافی تلاش کے باوجود بچیاں نہ ملیں۔ بعد ازاں گمنام فون آیا کہ ہم آپ کو آپکی بچیوں سے ملوا سکتے ہیں۔ جس پر بچیوں کے والدنے اغواء کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے موبائل نمبر ٹریس کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا لیکن اگلے ہی روزاسے چھوڑ دیا گیا ۔